یورپی ممالک اپنی سلامتی کی زیادہ ذمہ داری خود سنبھالیں:امریکا
ایتھنز(اے ایف پی)امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ یورپی ممالک اپنی سلامتی کی زیادہ ذمہ داری خود سنبھالیں، واشنگٹن یورپ میں مضبوط اتحادی چاہتا ہے کیونکہ طاقتور یورپی ممالک سے نیٹو اور امریکا دونوں مضبوط ہوں گے ۔
پرتگال روانگی سے قبل ایتھنز ایئرپورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے روبیو نے کہا کہ نیٹو کے رکن ممالک معاشی، سماجی اور عسکری طور پر جتنے مضبوط ہوں گے ، اتحاد بھی اتنا ہی مضبوط ہوگا۔ انہوں نے یورپ پر دفاعی صلاحیتیں بڑھانے پر زور دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments