وفاقی سیکریٹری برائے موسمیاتی تبدیلی کا ڈاؤلینس پلانٹ کا دورہ

 وفاقی سیکریٹری برائے موسمیاتی تبدیلی کا ڈاؤلینس پلانٹ کا دورہ

ماحول دوست ریفریجرنٹ اور انسولیشن ٹیکنالوجیز کی جانب کمپنی کی منتقلی کا جائزہ

کراچی (بزنس ڈیسک) وفاقی سیکریٹری، وزارتِ موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی رابطہ کاری اویس منظور سمرا نے کراچی میں ڈاؤلینس کی DPL1 مینوفیکچرنگ فیسلٹی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ماحول دوست ریفریجرنٹ اور انسولیشن ٹیکنالوجیز کی جانب کمپنی کی منتقلی کا جائزہ لیا۔ یہ اقدام اوزون کی تہہ کے تحفظ اور موسمیاتی تبدیلیوں کا باعث بننے والی گیسوں کے اخراج میں کمی کیلئے پاکستان کی کوششوں کا اہم حصہ ہے ۔وفاقی سیکریٹری کے ہمراہ ڈاکٹر ضیغم عباس، ڈپٹی ڈائریکٹرپاکستان انوائرنمنٹل پروٹیکشن ایجنسی، سید عظمت حسین شاہ،انٹیرم نیشنل پروجیکٹ منیجر، نیشنل اوزون یونٹ ،وزارتِ موسمیاتی تبدیلی، اور محمد ضیاء المصطفیٰ، ڈپٹی ڈائریکٹر (ایڈمن) پاکستان انوائرنمنٹل پروٹیکشن ایجنسی، اسلام آباد بھی موجود تھے۔

دورے کے دوران خصوصی توجہ ڈاؤلینس کی سائیکلوپینٹین ٹیکنالوجی کی جانب منتقلی پر مرکوز رہی، جو اقوامِ متحدہ کے صنعتی ترقی کے ادارے (UNIDO) اور وزارتِ موسمیاتی تبدیلی کے نیشنل اوزون یونٹ کے مالی و تکنیکی تعاون سے مکمل کی گئی۔ سائیکلوپینٹین ریفریجریٹرز اور فریزرز کی انسولیشن فوم میں استعمال ہونے والی ٹیکنالوجی ہے ، جس میں اوزون کو نقصان پہنچانے کی صلاحیت صفر جبکہ گلوبل وارمنگ پیدا کرنے کی صلاحیت ان کیمیکلز کے مقابلے میں نہایت کم ہے جنہیں یہ ٹیکنالوجی متبادل کے طور پر استعمال کرتی ہے ۔وفد نے اس منصوبے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے ڈاؤلینس کی ٹیم نے وفاقی سیکریٹری کو کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسرعمر احسن خان کے وژن سے آگاہ کیا۔ جس کے تحت پائیداری کو محض ایک انتخاب نہیں بلکہ ڈاؤلینس کی اپنے صارفین اور آنے والی نسلوں کے لیے ذمہ داری سمجھا جاتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...