یونان میں امریکی سفیر پر اعلیٰ حکام تک رسائی کے بدلے ایک لاکھ ڈالر مانگنے کا الزام
ایتھنز(اے ایف پی)امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے رپورٹ کیا ہے کہ یونان میں امریکی سفیر کمبرلی گائفائل نے ایک ڈونر سے ایک لاکھ ڈالر طلب کیے اور بدلے میں امریکی انتظامیہ کے اعلیٰ حکام تک رسائی کی پیشکش کی۔
رپورٹ کے مطابق گائفائل نے ٹرمپ کے حامی ڈونر ایرک ڈیٹرز سے ٹیکس اور قانونی معاملات میں مدد کیلئے اپنا اثرورسوخ استعمال کرنے کی پیشکش بھی کی۔ انہوں نے مبینہ طور پر امریکن ایکسپریس کا ایک لاکھ ڈالر کا واجب الادا بل ادا کرنے کیلئے ڈیٹرز سے رقم مانگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments