خصوصی آپریشنز کیلئے پنجاب پولیس جدید ڈرونز خریدے گی

خصوصی آپریشنز کیلئے پنجاب  پولیس جدید ڈرونز خریدے گی

لاہور(کرائم رپورٹر)ہنگامی حالات سے نمٹنے اور خصوصی آپریشنز کے لیے پنجاب پولیس جدید ڈرونز خریدے گی۔

 پولیس حکام کے مطابق مارٹر گولے ، آنسو گیس شیلز اور سرویلنس کے لیے 25 جدید ڈرونز خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔پولیس حکام کے مطابق نئے ڈرونز تھرمل امیجنگ اور لانگ رینج صلاحیتوں سے لیس ہوں گے ، جنہیں ہنگامی صورتحال اور خصوصی  آپریشنز میں استعمال کیا جائے گا۔ حکومت کی جانب سے 5 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز فراہم کر دئیے گئے ہیں، جبکہ رواں مالی سال کے دوران خریداری کا عمل مکمل کر لیا جائے گا۔ 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...