ایئر مارشل آشوتوش دکشت بھارتی فضائیہ کے نئے سربراہ مقرر
نئی دہلی (اے پی پی)بھارتی حکومت نے ایئر مارشل آشوتوش دکشت کو نیا چیف آف ایئر سٹاف مقرر کیا ہے ، وہ موجودہ سربراہ ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ کی جگہ لیں گے ،
بھارتی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ وائس چیف آف ایئر سٹاف کے عہدے پر تعینات ایئر مارشل دکشت 31اکتوبر کو بھارتی فضائیہ کے 29ویں سربراہ کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالیں گے ۔9 دسمبر 1966کو پیدا ہونے والے آشوتوش دکشت کو 6دسمبر 1986کو بھارتی فضائیہ کی فائٹر سٹریم میں کمیشن دیا گیا تھا۔ وائس چیف کا عہدہ سنبھالنے سے قبل وہ ہیڈکوارٹرز انٹیگریٹڈ ڈیفنس سٹاف میں چیئرمین، چیفس آف سٹاف کمیٹی کے ماتحت چیف آف انٹیگریٹڈ ڈیفنس سٹاف کے عہدے پر فائز رہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments