بچوں میں موٹاپے کا علاج دوا اور سرجری نہیں:ڈبلیو ایچ او
متوازن غذا، جسمانی سرگرمی اور طرز زندگی میں تبدیلیوں کی سفارش
جنیوا(اے ایف پی)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)نے پہلی بار بچوں اور نوعمروں میں موٹاپے سے نمٹنے کیلئے ادویات اور سرجری کے بجائے متوازن غذا، جسمانی سرگرمی اور طرز زندگی میں تبدیلیوں کی سفارش کردی۔ ڈبلیو ایچ او کی پہلی جامع گائیڈ لائنز کے مطابق 9 سال تک کے بچوں کیلئے ادویات، وزن کم کرنے والے آلات یا معدے کی سرجری تجویز نہیں کی جاتی۔ 10 سے 19 سال کے نوعمروں میں ادویات صرف اس صورت زیر غور لائی جاسکتی ہیں جب طبی نگرانی میں جامع طرز زندگی پروگرام مطلوبہ نتائج دینے میں ناکام رہے ۔ شدید موٹاپے کے شکار نوعمروں کیلئے مخصوص شرائط کے تحت سرجری پر غور کیا جاسکتا ہے ۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق بالغ افراد میں موٹاپے کے علاج کیلئے وزن کم کرنے اور ذیابیطس کی ادویات استعمال کی جاسکتی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments