جاویدشیخ 72برس کے ہوگئے آج سالگرہ منائی جائے گی

جاویدشیخ 72برس کے ہوگئے آج سالگرہ منائی جائے گی

لاہور(شوبزڈیسک)سینئر اداکار جاوید شیخ آج اپنی72ویں سالگرہ منائیں گے ،وہ 8اکتوبر 1954 کو راولپنڈی میں پیدا ہوئے اور ان کا ااصل نام شیخ جاوید اقبال ہے ۔

انہوں نے پی ٹی وی کے ڈرامہ شمع سے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز کیا اور1974 میں فلم دھماکہ سے لالی ووڈ میں قدم رکھا جبکہ بطور ڈائریکٹر انکی پہلی فلم مشکل تھی ۔جاوید شیخ اردو اور پنجابی زبانوں کی فلموں میں کام کر چکے ہیں، انہوں نے بالی ووڈ کی بھی متعدد فلموں میں کام کیا ۔جاوید شیخ آج بھی پاکستانی فلم اور ٹی وی کے مصروف ترین اداکار ہیں اوروہ ہدایت کاری بھی کرتے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...