سعودی ولی عہد نے خون عطیہ کرکے سالانہ قومی مہم 2026 کا آغاز کردیا
ریاض(دنیا مانیٹرنگ)سعودی ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے منگل کو خون کا عطیہ کر کے سالانہ قومی عطیہ خون مہم 2026 کا آغاز کیا ہے ۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ اقدام ولی عہد کی انسانی خدمت کے لیے مسلسل وابستگی اور معاشرتی صحت کے فروغ کے ساتھ قومی اور صحت سے متعلق اقدامات کے لیے ان کی جاری حمایت کی عکاسی کرتا ہے ۔اس کا مقصد معاشرے میں عطیہ اور رضاکارانہ خدمت کے کلچر کو فروغ دینا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments