وسیم اکرم کی پہلی بار پنجابی میں کمنٹری ،شائقین نے بے حد سراہا
وینکوور(سپورٹس ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کینیڈا سپر 60 کے فائنل کے دوران پہلی مرتبہ پنجابی میں کمنٹری کرکے شائقین کو حیران کردیا ۔۔۔
جنہوں نے وسیم اکرم کے انداز کو خوب سراہا ۔وینکوور میں کھیلے گئے فائنل کے موقع پر وسیم اکرم نے پریزینٹر اور کمنٹیٹر پرویز سندھو کے ساتھ کے کمنٹری باکس میں ذمہ داریاں نبھائیں۔اس دوران سوئنگ کے سلطان نے اپنی پنجابی زبان میں کمنٹری کی صلاحیتیں آزمائیں اور میچ کے دلچسپ لمحات کو منفرد انداز میں بیان کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments