سعودی عرب نے 22 سال بعد گلف فٹبال کپ کا ٹائٹل جیت لیا
جدہ (سپورٹس رپورٹر)سعودی عرب نے متحدہ عرب امارات کو 2-0سے شکست دے کر 27ویں گلف فٹبال کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا اور۔۔۔
22 سال بعد ایک بار پھر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔جدہ کے کنگ عبداللہ سپورٹس سٹی میں کھیلے گئے فائنل میں سعودی عرب کی جانب سے حمام الحمامی نے 11ویں منٹ میں گول کردیا ،صرف دو منٹ بعد فیرس البریکان نے گول کرکے سعودی برتری دگنی کردی جو میچ کے آخر تک برقرار رہی ۔دوسرے ہاف میں سعودی گول کیپر محمد العویس نے کئی یقینی گول روکے ۔اس فتح کے ساتھ سعودی عرب نے چوتھی مرتبہ گلف کپ جیتا جبکہ اس سے قبل آخری کامیابی 2004 میں حاصل ہوئی تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments