ٹینس سٹار نووک جوکووچ 102ٹائٹلز کے مالک بن گئے
چائنا اوپن جیت کر مسلسل 21ویں سال کم از کم1ٹرافی جیتنے کا اعزاز برقرار
بیجنگ (سپورٹس ڈیسک)سربیا کے ٹینس سٹار نووک جوکووچ نے چین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کرتے ہوئے اپنے شاندار کیریئر کی 102ویں سنگلز ٹرافی حاصل کرلی۔بیجنگ میں کھیلے گئے فائنل میں آسٹریلوی کھلاڑی ایلکس ڈی میناؤر انجری کے باعث مقابلہ مکمل نہ کرسکے ، بائیں ران کی تکلیف کے باعث آسٹریلوی کھلاڑی نے میچ سے دستبرداری اختیار کرلی۔ دونوں کھلاڑیوں نے پہلے سیٹ کے بعد میڈیکل ٹائم آؤٹ بھی لیا تھا۔اس کامیابی کے ساتھ جوکووچ نے مسلسل 21ویں سال کم از کم ایک سنگلز ٹائٹل جیتنے کا اعزاز برقرار رکھا۔ان سے زیادہ ٹائٹلز صرف جمی کونرز 109 اور راجر فیڈرر 103 نے جیتے ہیں، چین اوپن میں جوکووچ کی یہ 34ویں مسلسل فتح اور ساتویں ٹرافی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments