پاک بھارت میچ،1لاکھ 10ہزارٹکٹ درخواستیں موصول

پاک بھارت میچ،1لاکھ 10ہزارٹکٹ درخواستیں موصول

کرکٹ ورلڈ کپ کے مختلف میچز کیلئے ٹکٹ درخواستوں کی تعداد 11لاکھ ہوگئی

جوہانسبرگ (سپورٹس ڈیسک)کرکٹ ورلڈکپ 2027میں پاک بھارت میچ کا جادو سرچڑھ کربولنے لگا جس کیلئے سب سے زیادہ ایک لاکھ 10 ہزار سے زائد ٹکٹ درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ورلڈکپ کے ٹکٹس کی مانگ نے ابتدائی مرحلے ہی میں تمام توقعات کو پیچھے چھوڑ دیا، جنوبی افریقہ، زمبابوے اور نمیبیا میں ہونے والے ورلڈ کپ کے مختلف میچز کیلئے صرف تین روز سے بھی کم عرصے میں ٹکٹ بیلٹ کیلئے درخواستوں کی تعداد 11 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے ۔ٹکٹس کے حصول کے لئے سب سے زیادہ جوش وخروش پاکستان اور بھارت کے مقابلے کے حوالے سے دیکھنے میں آرہا ہے ۔اس میچ کے لئے اب تک ایک لاکھ 10 ہزار سے زائد ٹکٹ درخواستیں جمع ہوچکی ہیں۔جنوبی افریقہ اور بھارت کے میچ کیلئے 92 ہزار سے زائد جبکہ بھارت اور آسٹریلیا کے مقابلے کیلئے 86ہزار سے زیادہ درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔بھارت اور پاکستان کے درمیان 7 نومبر کو شیڈول پری سیڈڈ سپر 7 میچ بھی شائقین کی بھرپور توجہ حاصل کررہا ہے جس کیلئے تقریبا 78 ہزار درخواستیں جمع ہوچکی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...