گریجویٹس میں بے روزگاری کا تناسب 33فیصد

گریجویٹس میں بے روزگاری کا تناسب 33فیصد

رواں سال 15اکتوبر تک 4.55لاکھ افراد ملازمت کیلئے بیرون ملک گئے گزشتہ سال 7لاکھ 62 ہزار گئے تھے ،حکومت دوستانہ پالیسیاں بنائے ، عدنان

کراچی(رپورٹ:حمزہ گیلانی) گیلپ سروے کے مطابق 20سے 24سال کے گریجویٹ نوجوانوں میں بے روزگاری کا تناسب تقریباً 32.8 فیصد ہے ۔مجموعی گریجویٹ نوجوانوں کی بے روزگاری بھی 18 فیصد ہے ، تاہم کمپیوٹر سائنس میں بھی ڈگری کے بعد ملازمت نہیں ہے ۔دوسری جانب مین پاور بھی گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال 2 لاکھ کم ہو گی تاہم گزشتہ سال 762,000 افراد بیرون ملک ملازمت کے حصول کیلئے گئے ،جب کہ رواں سال اکتوبر 15 تک 455,000 کے قریب افراد بیرون ملک جا سکے ہیں۔اس متعلق اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز ایکسپرٹ اور سابق نائب چیئرمین پوئپاعدنان پراچہ نے دنیا نیوز کو بتایا کہ پہلے اوورسیز ایمپلائمنٹ کے شعبے سے منسلک لائسنس ہولڈرز کی ڈپازٹ فیس 3 لاکھ سے بڑھ کر 15 لاکھ ہوئی اور اب اس میں بھی مزید اضافے کی اطلاعات ہیں جس سے اس کاروبار سے منسلک ہزاروں کاروباری حضرات زندگی کے سفر میں مزید مشکلات دیکھیں گے ، انکے مطابق ضرورت اس امر کی ہے کے لائسنس فی میں اضافے کی بجائے کم سے کم تعلیمی قابلیت گریجویشن ہونی چاہیے ۔انہوں نے بتایا کہ مقامی نوجوانوں کیلئے پہلے ہی نوکریاں نہیں ہیں،پھراوورسیزایمپلائمنٹ کا کام کرنے والوں کے ساتھ یہ شب خون اس شعبے اور پاکستان کے نوجوانوں کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے ۔عدنان پراچہ نے بتایا کہ خلیجی خطے میں جنگ کی وجہ سے پہلے ہی اس کاروبار سے منسلک کاروباری افراد اس وقت پریشان ہیں اور یورپی ممالک میں جو نوکریاں دستیاب ہیں،اس موقع سے فائدہ حاصل کرنے کا لیے ہمیں دوستانہ پالیسی بنانے کی اشد ضرورت ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...