ڈار ،سعودی سفیرکی ملاقات،تعاون مستحکم کرنے کا عزم
راجح بن طامی البقمی نے پاکستانی قیادت اور عوام کیلئے خیرسگالی کے پیغامات پہنچائے سول ایوی ایشن منصوبے جلد مکمل ، بنیادی ڈھانچے کی اپ گریڈیشن کی جائے :ڈار
اسلام آباد (وقائع نگار)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے پاکستان میں سعودی عرب کے نامزد سفیر ڈاکٹر راجح بن طامی البقمی نے اسلام آباد میں ملاقات کی ، ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات اور سٹر ٹیجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اسحاق ڈار نے دونوں ممالک کے درمیان باہمی ترقی اور خوشحالی کے لئے دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا ، سعودی سفیر نے سعودی قیادت کی جانب سے پاکستان کی قیادت اور عوام کے لئے خیرسگالی کے پیغامات پہنچائے ۔ دریں اثنا اسحاق ڈار نے اقتصادی ترقی، تجارت اور سیاحت کے فروغ کے لئے جدید سول ایوی ایشن کے شعبے کی سٹر ٹیجک اہمیت پر زور دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو جاری منصوبے تیز رفتاری سے مکمل کرنے اور عالمی حفاظتی و آپریشنل معیارات پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ،ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار کی زیر صدارت سول ایوی ایشن کے شعبے میں پیشرفت اور اہم ترجیحات کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس ہوا، جس میں آپریشنل فریم ورک، بنیادی ڈھانچے کی بہتری اور فضائی رابطوں کے فروغ سے متعلق اقدامات پر غور کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments