شیف 3 سیکنڈز میں 500 ملی لٹر کی سوڈا ڈرنک پی گیا

شیف 3 سیکنڈز میں 500 ملی لٹر کی سوڈا ڈرنک پی گیا

ہیلنسکی (نیٹ نیوز)فن لینڈ کے شیف نے 3 سیکنڈز میں 500 ملی لٹرکی سوڈا ڈرنک پی کرنیاگنیز ورلڈ ریکارڈ بنادیا ۔

فن لینڈ کے شہر جارونپا میں پیش آنے والے اس دلچسپ واقعہ نے سوشل میڈیا اور ریکارڈ بک میں دھوم مچا دی، جہاں ایک شیف نے انتہائی کم وقت میں سوڈا کی بوتل غائب کردی۔ٹومی کوٹیلائنن نے اپنے اس ورلڈ ریکارڈ کے لئے ’’یافا‘‘نامی فنش اورنج سوڈا کا انتخاب کیا، جسے وہ دنیا کابہترین مشروب قرار دیتے ہیں۔گنیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے مقرر کردہ 5 سیکنڈز کا ہدف تھا، جسے اس نوجوان نے محض 3.16 سیکنڈز میں عبور کر کے نیا تاریخ ساز ریکارڈ قائم کیا۔شیف ٹومی کوٹیلائنن کا کہنا ہے کہ وہ اس ریکارڈ پر اکتفا نہیں کریں گے بلکہ مستقبل میں اس سے بھی کم وقت میں یہ کارنامہ انجام دینے اور دیگر سپیڈ ڈرنکنگ ریکارڈز توڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...