ہسپانوی سکیٹ بورڈر نے رفتار کا نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا
میڈرڈ(نیٹ نیوز)سپین سے تعلق رکھنے والے 2 بار کے عالمی چیمپئن ڈیاگو پونسیلے کینیڈا میں 14 کلو گرام وزنی سکیٹ بورڈ پر سکیٹنگ کرتے ہوئے 151.83 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک پہنچ گئے ۔
سکیٹ بورڈر نے یہ حیرت انگیز ریکارڈ 22 ستمبر 2026 کو کینیڈا کے صوبے کیوبیک میں قائم کیا۔سکیٹ بورڈر ایتھلیٹ کی حیثیت سے تیز رفتار مقابلوں اور ایسے منفرد منصوبوں کے لئے بھی شہرت رکھتے ہیں جن کا مقصد اس کھیل میں رفتار اور کارکردگی کی حدود کو مزید آگے بڑھانا ہے ۔ڈیاگو پونسیلے نے اس ریکارڈ کے لئے منظور شدہ ڈاؤن ہِل سکیٹ بورڈ استعمال کیا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ ریکارڈ اسی مقام پر قائم کیا گیا جہاں 9 سال قبل یہی ریکارڈ بنایا گیا تھا۔سوشل میڈیا صارفین نے ڈیاگو پونسیلے کی اس کاوش کو خوب سراہا اور ان کیلئے تعریفی کلمات کے ڈھیر لگا دئیے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments