ورلڈ ٹینس ویمنز ،فائنل میں ایسٹرڈ اورکمونوان آمنے سامنے

ورلڈ ٹینس ویمنز ،فائنل میں ایسٹرڈ اورکمونوان آمنے سامنے

سیمی فائنل میں چین کی رو الی وُو اورجنوبی افریقہ کی ووزوکو مڈلولوا کو مات

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)ورلڈ ٹینس ویمنز چیمپئن شپ کے دوسرے لیگ میں ویمنز سنگلز کے پہلے سیمی فائنل میں فرانس کی ایسٹرڈ سیروتے نے چین کی رو الی وُو کو 7-5اور6-4سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں تھائی لینڈ کی کمونوان یودپیچ نے جنوبی افریقہ کی ووزوکو مڈلولوا کو 2-6،7-5اور 4-2سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی ۔ ویمنز ڈبلز کے سیمی فائنلز میں تھائی لینڈ کی کمونوان یودپیچ اور چین کی رو الی وُو کی جوڑی نے فرانس کی ایسٹرڈ سیروتے اور میکسیکو کی سباسٹیانی لیون کو 6-1 اور6-4 سے ہرا کر فائنل میں رسائی حاصل کی۔ دوسرے سیمی فائنل میں جرمنی کی انستاسیا کپاریو اور ازبکستان کی سیول یولداشیوا کی جوڑی نے جنوبی افریقہ کی ووزوکو مڈلولوا اور وارونا مڈلولوا کے خلاف واک اوور حاصل کر کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا،فائنل میچز آج کھیلے جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...