فیفا انڈر15ورلڈکپ ،14رکنی قومی سکواڈ کا اعلان

فیفا انڈر15ورلڈکپ ،14رکنی قومی سکواڈ کا اعلان

ایونٹ آذربائیجان میں شیڈول ،قومی ٹیم 20اکتوبر کو باکو روانہ ہوگی

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستان فٹبال فیڈریشن کے ہیڈ کوچ احسان اللہ خان نے آذربائیجان میں ہونے والے فیفا انڈر 15 ورلڈ کپ اینڈ فیسٹیول 2026 کیلئے 14 رکنی حتمی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے ، جس میں شیان عبدالجبار مروت، محمد سلمان، محمد عالم، مقبول احمد، شہراز خان، رمیز رضا، عامر حمزہ، محمد مصطفیٰ، الہان خان علی، بخشی جمال خان، اویس فیض، زین العابدین، دانش مسیح اور کلیم اللہ شامل ہیں،ٹیم 20 اکتوبر کو اسلام آباد سے باکو کیلئے روانہ ہوگی ۔ پی ایف ایف نیشنل انڈر 17 چیمپئن شپ 2026 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ٹیم میں جگہ بنانے والے ان کھلاڑیوں کی شمولیت سے یہ ٹورنامنٹ پاکستان فٹبال کیلئے ایک تاریخی سنگِ میل کی حیثیت اختیار کر گیا ہے کیونکہ یہ کسی بھی فیفا ورلڈ کپ ایونٹ میں شرکت کرنے والا پاکستان کا پہلا سکواڈ ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...