ہوا میں اڑنے والی کار تیار ،امریکا میں تجربہ کرلیاگیا

ہوا میں اڑنے والی کار تیار ،امریکا میں تجربہ کرلیاگیا

نیویارک (نیٹ نیوز)الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی امریکی کمپنی ٹیسلا نے اڑنے والی کار متعارف کروا دی۔

ایلون مسک نے سوشل میڈیا پر نئی الیکٹرک سپورٹس کار ’’روڈسٹر‘‘کی کچھ ویڈیوز شیئر کی ہیں،اڑنے والی کار کی شاندار کارکردگی نے دیکھنے والوں کو دنگ کر دیا۔ ویڈیوز میں کار ناصرف ایک خصوصی ریمپ پر الٹی چلتی دکھائی دی بلکہ ہوا میں بلند ہو کر الٹی گھومنے کے بعد باحفاظت زمین پر بھی اتر گئی۔کمپنی نے کار کا یہ ٹیسٹ 15 اکتوبر کو امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر میک گریگور میں سپیس ایکس کی راکٹ ٹیسٹنگ تنصیب پر کیا تھا۔اس گاڑی میں کولڈ گیس تھرسٹرز نصب ہیں جو دباؤ کے تحت گیس خارج کر کے گاڑی کو حرکت دینے اور ہوا میں بلند ہونے میں مدد دیتے ہیں۔کمپنی نے 2028 تک عوام کیلئے اس کار کی پروڈکشن شروع کرنے کا منصوبہ ظاہر کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...