ورلڈکپ کیلئے پاکستان کا اچھا کمبی نیشن بن گیا :فخر زمان

ورلڈکپ کیلئے پاکستان کا اچھا کمبی نیشن بن گیا :فخر زمان

تمام کھلاڑی ڈومیسٹک سیزن کھیل کر آ رہے ہیں اور بہت اچھی فارم میں ہیں جب آپ اچھا کھیلتے ہیں تو لوگ آپ سے بڑی محبت کرتے ہیں:میڈیا سے گفتگو

 راولپنڈی (سپورٹس رپورٹر،نیوزرپورٹر)قومی بیٹر فخر زمان نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ 2027 کیلئے پاکستان کا کمبی نیشن بہت اچھا بنا ہوا ہے ، جس طرح کی وکٹیں بن رہی ہیں، سب کے ذہن میں ورلڈ کپ ہی ہے ۔راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فخر زمان نے کہا کہ تمام کھلاڑی ڈومیسٹک سیزن کھیل کر آ رہے ہیں اور بہت اچھی فارم میں ہیں، ورلڈ کپ کو مدنظر رکھتے ہوئے تیاری کر رہے ہیں۔ اس وقت پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی سے شائقین خوش نہیں، جب آپ اچھا کھیلتے ہیں تو لوگ آپ سے بڑی محبت کرتے ہیں۔فخر زمان کا کہنا تھا کہ ہر سینئر اور جونیئر کھلاڑی یہی کوشش کرتا ہے کہ وہ بہترین کارکردگی دکھائے ، ون ڈے کرکٹ میرا پسندیدہ فارمیٹ بھی ہے ، اس لئے میں اس کیلئے زیادہ پُرجوش ہوں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ریڈ بال کرکٹ کھیلنے سے ون ڈے کرکٹ نسبتاً آسان لگنے لگتی ہے تاہم ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ کے معیار میں واضح فرق ہوتا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...