اسٹاک ایکسچینج :محدود تیزی، انڈیکس 233پوائنٹس بڑھ گیا
حصص کی مالیت میں 4ارب سے زائد اضافہ ،100انڈیکس 166419پربند
کراچی(بزنس رپورٹر)اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کو بھی اتارچڑھاو کے بعد محدود پیمانے پر تیزی رہی۔ تیزی کے باوجود 51فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں تاہم حصص کی مالیت میں مزید 4ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہوگیا۔ دونوں کاروباری دورانیے میں سیمنٹ، سرمایہ کاری بینکوں سمیت دیگر شعبوں میں فروخت بڑھنے سے ایک موقع پر 229پوائنٹس کی مندی سے انڈیکس کی 1لاکھ 66ہزار پوائنٹس کی سطح گرگئی تھی، تاہم تجارتی بینکوں، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور فارما سمیت دیگر سیکٹرز میں سرمایہ کاری بڑھنے سے مندی کے اثرات زائل ہوگئے اور ایک موقع پر 522پوائنٹس کی تیزی بھی رونما ہوئی ۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 233 پوائنٹس کے اضافے سے 166419پوائنٹس پر بند ہوا۔اسی طرح کے ایس ای اورآل شیئرزانڈیکس میں بھی تیزی رہی ۔گزشتہ روز39کروڑ 69 لاکھ 04ہزار 989 حصص کے سودے ہوئے ۔مجموعی طور پر498 کمپنیوں کے حصص کاکاروبار ہوا جس میں سے 211 کمپنیوں کے حصص کے بھاو میں اضافہ، 254 میں کمی اور 33 میں استحکام رہا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments