لاہور:ناقص کارکردگی،4ایس ایچ اوز عہدوں سے فارغ
باٹا پور سمیت 5تھانوں میں ایس ایچ او زکی سیٹیں پہلے ہی خالی ہیں ایس پی انویسٹی گیشن میانوالی ریاض ناز تبدیل،آئی جی آفس کلوز
لاہور (کرائم رپورٹر )ڈی آئی جی آپریشنز نے ناقص کارکردگی اور شہریوں کی شکایات پر صوبائی دارالحکومت کے 4 تھانوں کے ایس ایچ اوز کو عہدوں سے ہٹا دیا ،ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس ایچ او داتا دربار رضوان جاوید ،ایس ایچ او پرانی انارکلی زین کھوکھر ، ایس ایچ او نیوانارکلی ،ایس ایچ او مصطفی آباد اسد اللہ کو پولیس لائنز بھجوا دیا ۔دوسری طرف شہر کے 5 تھانوں باٹا پور، غازی آباد ، سول لائنز ، راوی روڈ اور لیاقت آباد میں ایس ایچ او زکی سیٹیں بھی خالی ہے ۔ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق خالی سیٹوں پر ایس ایچ اوز کی تعیناتی کیلئے افسروں کے انٹرویوز کر لئے گئے ،جلد تعینات کر دئیے جائیں گے ۔دوسری طرف آئی جی پنجاب عبدالکریم نے ایس پی انویسٹی گیشن میانوالی ریاض ناز کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں آئی جی آفس کلوز کر دیا، اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments