این سی سی آئی اے نے پنجاب پولیس سے 300 افسر و اہلکار ڈیپوٹیشن پر مانگ لیے
لاہور (کرائم رپورٹر)نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے ) نے پنجاب پولیس سے 300 افسران و اہلکار ڈیپوٹیشن پر طلب کر لیے ہیں۔ اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل این سی سی آئی اے کی منظوری کے بعد انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس کو مراسلہ بھجوا دیا گیا ہے۔
مراسلے کے مطابق مطلوبہ نفری میں 30 ڈی ایس پیز، 30 انسپکٹرز، 115 سب انسپکٹرز، 25 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز اور 100 ہیڈ کانسٹیبلز و کانسٹیبلز شامل ہیں۔ مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب پولیس کے 107 افسروں و اہلکاروں کے ناموں پر مشتمل فہرست پہلے ہی این سی سی آئی اے کو بھجوائی جا چکی ہے ، جبکہ مزید 193 افسر و اہلکار جلد از جلد فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے ۔ ڈیپوٹیشن پر تعیناتی کے خواہش مند مرد و خواتین پولیس افسران و اہلکاروں کی عمر 48 سال سے کم اور کم از کم تعلیمی قابلیت بی اے یا آئی سی ایس ہونا ضروری ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments