ظہیراقبال سے محبت کے اظہار میں پہل میں نے کی تھی :سوناکشی سنہا
ممبئی (شوبز ڈیسک )بھارتی اداکارہ سوناکشی سنہا نے انکشاف کیا ہے کہ میں نے ظہیر اقبال سے پہلے محبت کا اظہار کیا تھا اور اگر ظہیر مجھے شادی کی پیشکش نہ کرتے تو میں خود یہ قدم اٹھا لیتی۔
سوناکشی سنہا نے ایک انٹرویو میں بتایا ہے کہ میں نے ایک ہفتے کے اندر ظہیر سے کہہ دیا تھا کہ میں ان سے محبت کرتی ہوں کیونکہ مجھے اپنے جذبات کا یقین تھا، ہر کسی کیلئے اس قدر گہرے جذبات محسوس نہیں ہوتے ۔ میں نے محبت کا اظہار خود کیا اور ظہیر کی جانب سے پہل کرنے کا انتظار نہیں کیا، اگر ظہیر شادی کی پیشکش نہ کرتے تو میں خود انہیں پیشکش کر دیتی کیونکہ اس کا وقت آ چکا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments