شادی کی 60 سے 70 پیشکشں مل چکی ہیں :اسراعائشہ

شادی کی 60 سے 70 پیشکشں مل چکی ہیں :اسراعائشہ

لاہور (شوبز ڈیسک ) ماڈل واداکارہ اسرا عائشہ نے انکشاف کیا ہے کہ مجھے اب تک شادی کی تقریباً 60 سے 70 پیشکشں مل چکی ہیں، جن میں شادی شدہ مردوں کی جانب سے آنے والی پیشکشیں بھی شامل ہیں۔

یوٹیو ب پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میری دادی کی شدید خواہش تھی کہ میں شادی کر لوں تاہم دادی اس خواہش کی تکمیل دیکھے بغیر دنیا سے رخصت ہو گئیں، وہ چاہتی تھیں کہ میں اپنے چچا کے بیٹے سے شادی کر لوں اور اس مقصد کیلئے کئی مرتبہ میرے گھر رشتہ لے کر آتی تھیں۔ اسرا عائشہ نے بتایا ہے کہ مجھے دوستوں کی جانب سے بھی شادی کی متعدد پیشکشیں موصول ہوئیں جبکہ ایک سیاست دان نے دولت کا لالچ دے کر شادی کیلئے آمادہ کرنے کی کوشش کی۔دوسری شادی کرنیوالوں کی آفرز بھی آئیں لیکن میں کسی کا گھر برباد نہیں کرسکتی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...