براہِ راست بیرونی سرمایہ کاری میں ماہانہ 32فیصد کمی
کراچی(بزنس رپورٹر) براہِ راست بیرونی سرمایہ کاری میں ستمبر کے دوران ماہانہ 32 فیصد کمی، تاہم سالانہ 18 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔۔۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق ستمبر کے دوران پاکستان میں 21 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی براہِ راست بیرونی سرمایہ کاری ہوئی جبکہ پہلی سہ ماہی میں مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھ کر 72 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی۔ ستمبر میں براہِ راست بیرونی سرمایہ کاری میں ماہانہ کمی کے باوجود گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اعدادوشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری کا رجحان سالانہ پر بہتر رہا، تاہم ماہانہ سرمایہ کاری کی رفتار میں کمی آئی۔پہلی سہ ماہی کے دوران براہِ راست بیرونی سرمایہ کاری میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 20 فیصد اضافہ ہوا،اس اضافے کے نتیجے میں تین ماہ کے دوران براہِ راست بیرونی سرمایہ کاری کا حجم 72 کروڑ ڈالر ہو گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments