21 سالہ ترک نوجوان،80 سالہ اطالوی خاتون کی شادی

21 سالہ ترک نوجوان،80 سالہ اطالوی خاتون کی شادی

روم (نیٹ نیوز)ترکی کے شہر مردین سے تعلق رکھنے والے 21 سالہ نوجوان نے 80 سالہ اطالوی خاتون سے شادی کر لی، جس کے بعد دونوں کے درمیان 59 سال عمر کے فرق پر سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی۔

محمد نامی نوجوان کا کہنا ہے کہ اس کا رشتہ حقیقی محبت پر مبنی ہے ۔نوجوان اپنی اہلیہ کو ترکی لے جانے اور وہاں روایتی شادی کی تقریبات کرنے کا خواہش مند ہے ۔دوسری جانب شادی کے نتیجے میں اطالوی شہریت حاصل کرنے کے ممکنہ فوائد سے متعلق دعوؤں نے بھی سوشل میڈیا پر قیاس آرائیوں کو جنم دیا ہے ۔ بعض صارفین نے سوال اٹھایا ہے کہ آیا یہ رشتہ صرف محبت پر مبنی ہے یا اس میں امیگریشن کے فوائد بھی شامل ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دستیاب معلومات سے جوڑے کے ذاتی مقاصد یا شہریت سے متعلق دعوؤں کی کوئی تصدیق نہیں ہو سکی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...