تیرنے کی بجائے سمندر کی تہہ پر چلنے والی مچھلی

تیرنے کی بجائے سمندر کی تہہ پر چلنے والی مچھلی

لاہور(نیٹ نیوز)سمندر کی گہرائیوں میں ایک ایسی انوکھی مچھلی کی ویڈیو سامنے آئی ہے جو تیرنے کے بجائے اپنے پروں کی مدد سے سمندر کی تہہ پر چلتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے ۔

ویڈیو میں نظر آنے والی اس مچھلی کو ریڈ لپڈ بیٹ فش کہا جاتا ہے ، جو اپنی غیر معمو لی شکل اور شوخ سرخ ہونٹوں کی وجہ سے پہچانی جاتی ہے ۔اس مچھلی کی سب سے دلچسپ خصوصیت یہ ہے کہ یہ اپنے مخصوص پروں کو ٹانگوں کی طرح استعمال کر کے سمندر کی تہہ پر آگے بڑھ سکتی ہے ۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مچھلی اپنے پروں کے سہار ے آہستہ آہستہ چل رہی ہے ، جیسے کوئی جانور زمین پر قدم اٹھا رہا ہو۔ریڈ لپڈ بیٹ فش عام مچھلیوں کی طرح تیزی سے تیرنے کے بجائے سمندر کی تہہ پر حرکت کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔سوشل میڈیا صارفین اس ویڈیو پر دلچسپ تبصروں میں مصروف ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...