تھائی ملکہ خود طیارہ اڑا کر آئس ہاکی کا میچ دیکھنے پہنچ گئیں
بنکاک (نیٹ نیوز)تھائی لینڈ کی ملکہ سوتھیدا آسیان ویمنز آئس ہاکی چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے تھائی شاہی بیڑے کا بوئنگ مسافر طیارہ خود اڑا کر بینکاک سے جاپان پہنچ گئیں۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ملکہ تھائی لینڈ نے بنکاک سے ہوکائیدو ائیرپورٹ تک کا 7 گھنٹے طویل سفر کامیابی سے طے کیا۔ملکہ سوتھیدا بین الاقوامی آئس ہاکی فیڈریشن کی ویمنز گلوبل ایمبیسیڈر ہیں، وہ جاپان میں ہونے والی آسیان ویمنز آئس ہاکی چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے پرواز کی کمان سنبھال کر ہوکائیدو ایئرپورٹ پہنچیں۔جاپان میں لینڈنگ کے بعد ملکہ خود گاڑی چلا کر اپنے ہوٹل تک گئیں۔ ملکہ سوتھیدا کے پاس باقاعدہ کمرشل پائلٹ کا لائسنس موجود ہے اور وہ اب تک مختلف طیاروں میں تقریباً ایک ہزار 190 گھنٹے پرواز کا وسیع تجربہ رکھتی ہیں جبکہ وہ سویڈش ساختہ جنگی طیارہ بھی اڑا چکی ہیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments