درآمدات میں انڈر انوائسنگ کیخلاف کارروائی کامطالبہ

درآمدات میں انڈر انوائسنگ کیخلاف کارروائی کامطالبہ

غیر قانونی طریقہ کار سے معیشت کو بھاری نقصان پہنچ رہا ہے، افتخار ملک

لاہور(اے پی پی)سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر افتخار علی ملک نے درآمدات میں انڈر انوائسنگ کے خلاف ملک گیر فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس غیر قانونی طریق کار سے قومی معیشت کو بھاری نقصان پہنچ رہا ہے ، ملکی صنعت متاثر ہو رہی ہے اور قومی خزانے کو محصولات کی مد میں بڑے خسارے کا سامنا ہے ۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ درآمدی اشیا کی قیمتیں کم ظاہر کرنے سے کسٹمز ڈیوٹی اور ٹیکسوں کی وصولی میں کمی آتی ہے ، جبکہ ایسی اشیا مقامی منڈیوں میں مصنوعی طور پر کم قیمت پر فروخت ہوتی ہیں۔ اس غیر منصفانہ مسابقت سے ملکی صنعت کاروں کی حوصلہ شکنی، صنعتی سرمایہ کاری میں کمی اور مقامی مصنوعات کی مسابقتی صلاحیت متاثر ہوتی ہے ۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ درآمدی لین دین کی موثر نگرانی، کسٹمز قوانین پر سختی سے عمل درآمد اور متعلقہ اداروں کے درمیان بہتر رابطہ یقینی بنایا جائے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...