سلمان آغا کی سنچری، پاکستان کی سری لنکاپر 37 رنزسے چڑھائی

سلمان آغا کی سنچری، پاکستان کی سری لنکاپر 37 رنزسے چڑھائی

سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستانی ٹیم 305رنزبناکر آل آؤٹ ،پلیئر آف دی میچ سلمان آغا نے 107رنزکی اننگز کھیلی ،بابراعظم نے 45رنزبنائے سری لنکا کی ٹیم 268رنز بناکر ٖڈھیر ،رتھنائیکے اور جانیتھ لیانگے نے نصف سنچریاں بنائیں ،شاہین آفریدی کی 3وکٹیں ،فہیم ،نسیم اورحارث کے 2،2شکار

راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر)سہ ملکی ون ڈے سیریز کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 37 رنز سے شکست دے دی ۔راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49 اعشاریہ 5 اوورز میں 305 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی ۔پلیئر آف دی میچ سلمان علی آغا نے 90 گیندوں پر 10 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 107 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، بابر اعظم 45، سعد بیگ 39اور حسن نواز 37بناکر نمایاں بلے باز رہے ، عرفات منہاس 18، فخر زمان 16، صائم ایوب 7اور فہیم اشرف 6رنزبناکر آؤٹ ہوئے ،شاہین آفریدی 13 رنزبناکرناٹ آؤٹ رہے ،نسیم شاہ اور حارث رؤف اپنا کھاتہ بھی نہ کھول سکے ، ایشان ملنگا نے 4اور اسیتھا فرنینڈو نے 3 وکٹیں لیں ۔جواب میں سری لنکا کی ٹیم 48.1 اوورزمیں 268بناکر ڈھیر ہوگئی ۔ رتھنائیکے 79 ، جانیتھ لیانگے 60 اورکمنڈو مینڈس 44رنز کے ساتھ نمایاں رہے ، شاہین آفریدی نے 3 ،فہیم اشرف، نسیم شاہ اور حارث رؤف نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...