بابراعظم 16ہزار انٹرنیشنل رنز بنانیوالے 5ویں پاکستانی
بابراعظم 16ہزار انٹرنیشنل رنز بنانیوالے 5ویں پاکستانی تینوں فارمیٹ میں 16ہزار 38رنز ،32سنچریاں ،11نصف سنچریاں بنائیں
راولپنڈی (سپورٹس رپورٹر)قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سری لنکا کیخلاف ٹرائی سیریز کے پہلے میچ میں انٹرنیشنل کرکٹ کا ایک بڑا سنگ میل عبور کرلیا۔انٹرنیشنل کرکٹ میں بابراعظم کے مجموعی رنز 16 ہزار سے زائد ہوچکے ہیں، وہ انٹرنیشنل کرکٹ میں مجموعی طور پر 16 ہزار سے زائد رنز بنانے والے پانچویں پاکستانی بیٹر ہیں۔32 سالہ بابر اعظم انٹرنیشنل کرکٹ میں 16 ہزار 38 رنز بناچکے ہیں۔ انہوں نے 66 ٹیسٹ میچوں میں 4 ہزار 771، 144 ون ڈے میچز میں 6 ہزار 671 اور 145 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں میں 4 ہزار 596 رنز بنائے ہیں۔وہ تینوں فارمیٹس میں مجموعی طور پر 32 انٹرنیشنل سنچریاں اور 111 نصف سنچریاں بھی سکور کر چکے ہیں۔اس فہرست میں انضمام الحق سرفہرست ہیں، جنہوں نے 495 میچوں میں 20 ہزار 541 رنز بنائے ۔ سابق کپتان یونس خان دوسرے نمبر پر ہیں، جنہوں نے 408 انٹرنیشنل میچوں میں 17 ہزار 790 رنز سکور کئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments