ایف بی آر میں اصلاحات کے نتائج کا جائزہ لینے کا مطالبہ

ایف بی آر میں اصلاحات کے نتائج کا جائزہ لینے کا مطالبہ

بار بار کی تنظیم نو سے انتظامی بے یقینی، محصولات کا ہدف متاثر ہونیکا خدشہ متعلقہ افسران سے مشاورت کی جائے ،ان لینڈ ریونیو آفیسرز ایسوسی ایشن

کراچی(بزنس رپورٹر)ان لینڈ ریونیو سروس آفیسرز ایسوسی ایشن نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)میں مزید ڈھانچہ جاتی اصلاحات کی اطلاعات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت اور ایف بی آر کی قیادت پر زور دیاہے کہ نئی انتظامی تبدیلیوں سے پہلے جاری اصلاحات کے نتائج کا آزادانہ جائزہ لیا جائے اور متعلقہ افسران سے مشاورت کی جائے ۔ایسوسی ایشن کے مطابق اصلاحات کے نام پر بار بار تنظیمِ نو سے انتظامی بے یقینی پیدا ہونے ، ادارہ جاتی تسلسل متاثر ہونے اور محصولات کی وصولی میں مشکلات کا خدشہ ہے ۔

ایسوسی ایشن نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ ٹیکس نظام میں بامعنی اصلاحات کی مکمل حمایت کرتی ہے ، تاہم کسی بھی تبدیلی کا فیصلہ عملی حقائق، معروضی جائزے اور قومی مفاد کو مدنظر رکھ کر کیا جانا چاہیے ۔ دوسری جانب ڈیجیٹل انوائسنگ، پوائنٹ آف سیل نظام سے منسلک کرنے ، ٹیکس تعمیل کے خطرات کے انتظام، صنعتی پیداوار کی نگرانی اور فیس لیس ان لینڈ ریونیو نظام سمیت متعدد اہم اقدامات پر ابھی عمل درآمد جاری ہے ، ان اصلاحات کو مطلوبہ نتائج سامنے لانے کیلئے مناسب وقت دینا ضروری ہے ۔ ایسوسی ایشن کے مطابق موجودہ اصلاحاتی اقدامات کی کارکردگی کا جائزہ لیے بغیر مزید تبدیلیاں متعارف کرانے سے انتظامی پیچیدگیاں بڑھ سکتی ہیں، اداروں کی عملی صلاحیت متاثر ہوسکتی ہے اور محصولات کی وصولی میں رکاوٹیں پیدا ہونے کا خدشہ ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...