ٹیکسٹائل برآمدات میں پہلی سہ ماہی کے دوران 5 فیصد اضافہ
مکو آ نہ (این این آئی)ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ 5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ملک کو 5.024 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا۔
ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات کا حجم 4.775 ارب ڈالر رہا تھا۔ستمبرمیں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات 1.647 ارب ڈالر رہیں جو اگست کے 1.565 ارب ڈالر کے مقابلے میں 5 فیصد اور گزشتہ سال ستمبر کے 1.573 ارب ڈالر کے مقابلے میں بھی 5 فیصد زیادہ ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments