نیسلے پاکستان اور لمز کے زیر اہتمام ایگزیکٹو ٹریننگ پروگرام کا آغاز
لاہور(بزنس ڈیسک) نیسلے پاکستان ، لمز کے راوزنگ ایگزیکٹو ڈیولپمنٹ سینٹر (آر ای ڈی سی) اور سید بابر علی فاؤنڈیشن نے ری جنریٹو ایگری کلچر: لیڈنگ دی نیسلے وے کے عنوان سے ایگزیکٹو ٹریننگ پروگرام کا آغاز کیا ہے ۔۔۔
پروگرام کا مقصد نیسلے پاکستان کے خوراک کے پائیدار نظام، ماحولیاتی تحفظ اور پاکستان میں زرعی خوشحالی کیلئے عزم کے مطابق ری جنریٹو زراعت میں علم و آگاہی اور قائدانہ صلاحیتوں کو فروغ دینا ہے ۔ری جنریٹو ایگری کلچر: لیڈنگ دی نیسلے وے ٹریننگ پروگرام میں سال میں دو بیجز کو زمین کی زرخیزی ، پانی کے تحفظ اور فصلوں کی غذائیت، توانائی کی بچت، کاربن کے اخراج میں کمی اور زرعی معشیت سمیت ری جنریٹو زراعت کے بارے میں بھرپور آگاہی فراہم کی جائے گی۔ سید بابر علی کی زندگی اور خدمات کے 100 سال مکمل ہونے پر انہیں خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے شروع کیے گئے اس پروگرام کو نیسلے پاکستان، لمز اور سید بابر علی فانڈیشن کے درمیان ایک معاہدے پر دستخط کی تقریب کے ذریعے باضابطہ شکل دی گئی۔ یہ اقدام سید بابر علی کی قائدانہ صلاحیتوں، سماجی خدمات اور اعلیٰ معیارِ کی میراث کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے کیا گیا۔جیسن آوانسینا، سی ای او اور منیجنگ ڈائریکٹر نیسلے پاکستان نے کہا کہ نیسلے پاکستان میں ہم مقامی ضروریات کو بہترین عالمی طریقوں سے ہم آہنگ کرنے اور ویلیو چین میں صلاحیتوں کو مضبوط بنانے پر یقین رکھتے ہیں۔ سید بابر علی نے کہا کہ میرا ہمیشہ یہ یقین رہا ہے کہ تعلیم کی حقیقی قدروقیمت اس بات میں ہے کہ ہم آنے والی نسلوں میں کیا منتقل کرتے ہیں۔ لمز کے پرووسٹ ڈاکٹر طارق ایم جدون نے کہا کہ یہ پروگرام شرکا کیلئے نظریے کے علاوہ سائنسی علم، کاروباری تقاضوں اور عملی تجربات سے استفادہ کیلئے تیار کیا گیا ہے ۔تربیت کے طریقہ کار میں لمز کے آر ای ڈی سیمیں 3 روزہ کلاس روم سیشن اور ایک روزہ عملی تربیت شامل ہے تاکہ شرکا کو علمی معلومات کے ساتھ زرعی شعبے کے زمینی حقائق کو سمجھنے کا موقع بھی مل سکے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments