چھ ماہ کے دوران 4.5 گیگاواٹ سے زائد بیٹری اسٹوریج آلات درآمد
کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان نے 2026 کے پہلے چھ ماہ کے دوران 4.5 گیگاواٹ سے زائد بیٹری اسٹوریج آلات درآمد کیے جو ملک میں اب تک ہونے والی مجموعی 9.5 گیگاواٹ درآمدات کے تقریباً نصف کے برابر ہیں۔
پاکستان سولر ایسوسی ایشن کے نمائندے کے مطابق بیٹری اسٹوریج کے استعمال میں یہ غیرمعمولی اضافہ مہنگے بجلی کے نرخوں سے بچنے کے لیے شہریوں اور صنعتی اداروں کی جانب سے اپنی مدد آپ کے تحت متبادل توانائی کے انتظامات کرنے کا نتیجہ ہے ،یہ انکشاف پارلیمانی فورم برائے توانائی و معیشت کے زیر اہتمام توانائی اور معیشت سے متعلق اعلیٰ سطح کے پارلیمانی مکالمے کے دوران کیا گیا۔ مزید برآں جس میں بجلی کے شعبے میں بیٹری اسٹوریج کے مستقبل، ضابطہ کاری، ٹیکسوں اور صارفین کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments