اسٹاک ایکسچینج:کاروباری ہفتے کے آخری روز 784پوائنٹس کی کمی

اسٹاک ایکسچینج:کاروباری ہفتے کے آخری روز 784پوائنٹس کی کمی

انڈیکس 166,409.25پربند، 173کمپنیوں کے حصص میں اضافہ ہوا 300 کے حصص کی قیمتوں میں کمی، مجموعی 825.47ملین حصص کا کاروبار

اسلام آباد(اے پی پی) اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کو کاروباری ہفتے کے آخری روز مندی کا رجحان رہا اور 100 انڈیکس 784 پوائنٹس کی کمی کے بعد 166,409 پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری سرگرمیوں کے  دوران مجموعی طور پر 568 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 173 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 300 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی جبکہ 95 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ مارکیٹ میں 825.47 ملین حصص کا کاروبار ہوا جن کی مالیت 23.12 ارب روپے رہی۔ کے ایس ای 30 انڈیکس 294 پوائنٹس کی کمی کے بعد 49,026 پوائنٹس جبکہ اسلامی مالیات کا حامل ایم آئی 30 انڈیکس 986 پوائنٹس کی کمی کے بعد 237,971 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن ایک مہینے میں 538 ارب روپے کم ہو کر 18 ہزار 388 ارب روپے ہوگئی ہے ۔فیوچر ٹریڈنگ کے تحت مجموعی طور پر 28.52 ارب روپے مالیت کے سودے طے پائے ،حجم کے لحاظ سے پرویز احمد کنسلٹنسی سروسز لمیٹڈ کے 165.67 ملین، سینرجیکو پی کے لمیٹڈ کے 111.99 ملین اور فرسٹ نیشنل ایکویٹیز لمیٹڈ کے 40.42 ملین حصص کا کاروبار ہوا۔پریمیئر انشورنس لمیٹڈ، کلوور پاکستان لمیٹڈ اور چناب لمیٹڈ سرفہرست ایڈوانسرکمپنیاں رہیں۔حصص بازار میں ایک مہینے میں سوا 10 ارب شیئرز کے سودے سوا چار سو ارب روپے میں طے ہوئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...