غیر قانونی تعمیرات،فضل الرحمن کی رہائشگاہ،مدارس کو سی ڈی اے نوٹسز جاری
جی سکس فور رہائش گاہ میں گارڈ کیبن ،جنریٹر کی تنصیب پر اعتراض، 15 روز میں تجاوزات ختم کرنے کی ہدایت مدرسہ اختر العلوم، بلال ٹاؤن، کورنگ نالہ، کھنہ ڈاک کو نقشہ جمع کرانیکی ہدایت، بصورت دیگر الاٹمنٹ منسوخ
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر،اپنے رپورٹرسے) وفاقی دارالحکومت میں بلڈنگ کنٹرول قوانین پر عمل درآمد کے سلسلے میں سی ڈی اے نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الر حمن کی رہائش گاہ اور ان سے منسلک متعدد مدارس میں مبینہ تعمیراتی خلاف ورزیوں، غیر قانونی تعمیرات پر نوٹسز جاری کر د ئیے ۔سی ڈی اے نے متعلقہ مالکان اور انتظامیہ کو 15 روز کے اندر خلاف ورزیاں دور کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے عدم تعمیل کی صورت میں قانونی کارروائی کا انتباہ دیا ہے ، سی ڈی اے ڈائر یکٹوریٹ آف بلڈ نگ کنٹرول نے مولانا فضل الر حمن کی رہائش گاہ واقع جی سکس فور میں تعمیراتی خلاف ورزیوں سے متعلق نوٹس آویزاں کر دیا ، جس میں انہیں 15 روز کے اندر خلاف ورزیاں ختم کرنے کی ہدایت کی گئی ، سی ڈی اے کے نوٹس کے مطابق مولانا فضل الر حمن کی رہائش گاہ کے سیٹ بیکس میں غیر قانونی تعمیرات کی گئی ہیں، جبکہ سی ڈی اے کی اراضی پر گارڈ پوسٹس اور جنریٹر نصب کرنے پر بھی اعتراض اٹھایا گیا ، خلاف ورزیوں کو 15 روز کے اندر ختم کیا جائے بصورت دیگر متعلقہ قوانین کے تحت کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے ،سی ڈی اے نے خبردار کیا کہ احکامات پر عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں عمارت کو سیل کرنے اور مبینہ غیر قانونی تعمیرات مسمار کرنے سمیت قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے۔
یہ نوٹس ڈپٹی ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول کی جانب سے جاری کیا گیا ۔سی ڈی اے نے امان اللہ ولد محمد یونس کو عمارت کے مالک کے طور پر نوٹس جاری کیا ، سی ڈی اے نے مولانا فضل الر حمن سے منسلک مدارس میں بلڈنگ کنٹرول قوانین کی خلاف ورزیوں پر نوٹسز جاری کئے ، مدرسہ اختر العلوم، بلال ٹاؤن، کورنگ نالہ، کھنہ ڈاک کو منظور شدہ بلڈنگ پلان کے بغیر تعمیرات کرنے پر سی ڈی اے کا نوٹس دیتے ہوئے مدرسہ اختر العلوم کو 15 روز کے اندر تعمیراتی نقشے جمع کرانے کی ہدایت کی بصورت دیگر عمارت سیل کر کے کارروائی کی جائے گی ،ادارہ معارف اسلامیہ، شریعہ ربانیہ، تفی القرآن مکان نمبر 3، سٹریٹ نمبر 6، سیکٹر F-8/3 میں غیر قانونی تعمیرات کی نشاندہی پر سی ڈی اے نے مدرسے کی عمارت کو رہائشی استعمال کی بجائے مدرسے کے طور پر استعمال کرنے پر بھی اعتراض اٹھا یا ،مذکورہ مدرسے میں سیٹ بیکس پر غیر قانونی تعمیرات اور چھت پر غیر مجاز تعمیرات کئے جانے کا بھی انکشاف ہوا ہے ، مدرسے کی انتظامیہ کو تمام خلاف ورزیاں 15 روز میں ختم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ، عدم تعمیل کی صورت میں عمارت سیل کرنے ، جرما نہ اور الاٹمنٹ منسوخی کی کارروائی ہوسکتی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments