گھر سے 3کروڑ ، 80 لاکھ روپے کی نقدی،زیورات چوری

 گھر سے 3کروڑ ، 80 لاکھ روپے کی نقدی،زیورات چوری

چوری اور ڈکیتی کی مزید 9وارداتیں لاکھوں رو پے ،موبائل فون لوٹ لئے گئے

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران لاکھوں روپے ، طلائی زیورات، موبائل فون ، موٹر سائیکلیں،گاڑیاں دیگر سامان لوٹ لیا گیا، تفصیلات کے مطابق کوٹ لکھپت کے علاقے میں بزنس مین علی رحمان کے گھر سے 3 کروڑ 80 لاکھ روپے اور طلائی زیورات چوری ہوگئے ،پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔لوئرمال میں اصغر سے 3لاکھ 50 ہزار روپے اور موبائل فون،شالیمار میں ظفر سے 3لاکھ25 ہزار روپے اور موبائل فون،رائے ونڈ میں اسامہ سے 3 لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل فون، گلشن اقبال میں سدھیر سے  3لاکھ روپے موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا، کوٹ لکھپت کے علاقے میں منان سے 40 ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا گیا۔

ہنجروال میں افتخار سے 30 ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا گیا ،مناواں سے زاہد اچھرہ سے تحسین ، داتا دربار سے ریحان اور گلبرگ سے وسیم کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں،دریں اثنا کاہنہ پولیس نے راہگیر خواتین کی بالیاں نوچنے والے گروہ کے دو ارکان کو گرفتار کر لیا،پولیس کے مطابق عرفان اور اصغر جھیڈو گاؤں سے کاہنہ کی جانب تیز رفتاری سے موٹر سائیکل پر آ رہے تھے ، روکنے کا اشارہ کرنے پر تیز رفتاری کے باعث فٹ پاتھ سے ٹکرا کر زخمی ہو گئے ، ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی کے مطابق ملزم کاہنہ، چوہنگ اور مانگا منڈی کے تھانوں میں بالیاں نوچنے کے سات مقدمات میں مطلوب تھے ۔ ملزمان نے چند روز قبل کاہنہ میں ایک ضعیف خاتون کی بالیاں بھی نوچی تھیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...