آج سہ ملکی سیریز کا فائنل ،پاکستان سری لنکا آمنے سامنے

آج سہ ملکی سیریز کا فائنل ،پاکستان سری لنکا آمنے سامنے

بہتری کی ضرورت ،فائنل میں اچھی کارکردگی دکھانے کیلئے پُرامید :شاہین فائنل بڑا اور اہم میچ ،بھرپور تیاری کی ، مقابلے کے منتظر ہیں:کوشال مینڈس

لاہور (سپورٹس رپورٹر)پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ملکی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا فائنل آج قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا،میچ دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے گزشتہ روز گورنر ہاؤس لاہور میں ٹرافی شوٹ میں حصہ لیا۔ قومی ٹیم کی قیادت شاہین شاہ آفریدی جبکہ سری لنکا کی قیادت کوشال مینڈس کریں گے ۔گرین شرٹس کی نظریں ہوم گراؤنڈ پر پہلی ون ڈے انٹرنیشنل تین ملکی سیریز ٹرافی جیتنے پر مرکوز ہیں۔قومی ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ ٹیم نے اچھی کارکردگی دکھائی لیکن کچھ شعبوں میں بہتری کی ضرورت ہے ، ٹاپ آرڈر میں رنز بنانے اور بڑی شراکتیں قائم کرنے کی ضرورت ہے ، فائنل میں اچھی کارکردگی دکھانے کیلئے پُرامید ہیں جبکہ پاکستانی کرائوڈ حوصلہ بڑھانے کیلئے بڑی میں سٹیڈیم میں موجود ہوگا۔کوشال مینڈس نے کہا کہ فائنل ہمارے لئے ایک بڑا اور اہم میچ ہے ،بھرپور تیاری کی ہے ، اس مقابلے کے منتظر ہیں اور ہم فتح کے لئے میدان میں اتریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...