شلجم میں سیب سے زیادہ آئرن اور زنک کی مقدار موجود

شلجم میں سیب سے زیادہ آئرن اور زنک کی مقدار موجود

لاہور(نیٹ نیوز)تحقیقات کے مطابق شلجم میں آئرن اور زنک کی مقدار سیب سے بھی زیادہ پائی جاتی ہے ، جو خون کی کمی کو دور کرنے میں مدد دیتی ہے تاہم دونوں میں کیلوریز کم ہوتی ہیں۔

شلجم میں کیلشیم، میگنیشیم ، پوٹاشیم اور فاسفورس جیسے معدنیات بھی سیب کے مقابلے میں زیادہ مقدار میں موجود ہوتے ہیں،شلجم میں کیلوریز بہت کم اور فائبر زیادہ ہوتا ہے ، جو وزن کم کرنیوالوں اور پیٹ کو دیر تک بھرے رکھنے کے لئے بہترین غذا ہے ۔کچے شلجم کا گلائسیمک انڈیکس تقریباً 18 ہوتا ہے ، جس کی وجہ سے یہ شوگر کے مریضوں کیلئے بلڈ شوگر کو متوازن رکھنے میں مددگار سمجھا جاتا ہے ۔سیب میں حل پذیر فائبر بھرپور مقدار میں ہوتا ہے جو ہاضمے اور دل کی صحت کے لئے بہترین ہے ،سیب ایک نسبتاً مہنگا پھل ہے جبکہ شلجم ایک سستی اور آسانی سے دستیاب سبزی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...