شاہد کپور بچپن میں اپنے بھائی ایشان کھیترکے ڈائپر تبدیل کرتے رہے
ممبئی (شوبز ڈیسک )بھارتی اداکار شاہد کپور نے اپنے چھوٹے بھائی ایشان کھیتر کے بچپن کی ایک دلچسپ یاد شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ میں بچپن میں اپنے بھائی کے ڈائپرز تبدیل کرتا تھا۔
انہوں نے ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جب ایشان چھوٹے تھے تو میں ان کی دیکھ بھال کرتا تھا، اب ایشان نے وعدہ کیا ہے کہ بڑھاپے میں وہ میرے ڈائپرز تبدیل کریں گے ۔شاہد کپور نے ایک اور دلچسپ واقعہ سناتے ہوئے بتایا کہ 2016میں فلم ’’اڑتا پنجاب ‘‘کی ریلیز سے قبل میر ی بیوی میرا نے ایڈیٹنگ روم میں میرے ساتھ فلم دیکھی تو اختتام پر وہ صوفے کے دوسری جانب جا بیٹھیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments