92 سال کی عمر میں پہلی بار نانا بننے والا امریکی شہری
نیویارک (نیٹ نیوز)امریکا سے تعلق رکھنے والے 96 سالہ نارمن ٹوسیننٹ نے پہلی بار 92 سال کی عمر میں نانا بننے پر گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا، ان کی نواسی میڈیسن کی پیدائش 22 ستمبر 2022 کو ہوئی تھی، اس وقت نارمن کی عمر 92 سال اور 24 دن تھی۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز کی رپورٹ کے مطابق نارمن کو اگست 2026 میں ان کی 96ویں سالگرہ کی تقریب کے دوران اس منفرد اعزاز کیلئے باضابطہ طور پر تسلیم کیا گیا۔ اس طرح انہوں نے پہلی مرتبہ نانا بننے والے معمر ترین شخص کا سابقہ ریکارڈ تقریباً چھ ماہ کے فرق سے توڑ دیا،نارمن ٹوسیننٹ اور ان کی اہلیہ میری لوئیس کے ہاں 1990 میں اکلوتی بیٹی کیری کی پیدائش ہوئی تھی۔ اس سے قبل آسٹریلیا کے شہری چارلس سمتھ نے 91 سال اور 209 دن کی عمر میں پہلی بار نانا بننے کا ریکارڈ قائم کیا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments