بیٹے کی گریجویشن مکمل ،’’جان ریمبو ‘‘خوشی سے نہال
لاہور(شوبزڈیسک ) سینئر اداکار افضل خان عرف جان ریمبو نے اپنے بیٹے احسن خان کی گریجویشن مکمل ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے زندگی کا سب سے بڑا اعزاز قرار دے دیا،انہوں نے گزشتہ روز اپنی اہلیہ صاحبہ افضل کے ہمراہ بیٹے کی گریجویشن کی تقریب میں شرکت کی۔
افضل خان نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ان کا کہناتھاکہ آج وہ خود کو دنیا کا خوش قسمت ترین باپ محسوس کر رہے ہیں۔اداکاری کے دوران انہیں کئی ایوارڈز ملے لیکن بیٹے کا گریجویٹ ہونا ان کی زندگی کا سب سے بڑا ایوارڈ ہے ۔مجھے آج اپنے بیٹے پر بہت زیادہ فخر محسوس ہورہاہے اور میں خوشی سے نہال ہوں ۔جان ریمبو کے اس جذباتی اظہار کو سوشل میڈیا پر بھی توجہ حاصل ہورہی ہے، جہاں صارفین مسرور والدین کی خوشی اور بیٹے احسن خان کی کامیابی کو سراہا رہے ہیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments