چین میں سوئی میں دھاگا ڈالنے والا 13فٹ طویل روبوٹ تیار

چین میں سوئی میں دھاگا ڈالنے والا 13فٹ طویل روبوٹ تیار

بیجنگ (نیٹ نیوز)چین کے ایک سٹارٹ اپ نے 13 فٹ طویل مصنوعی ذہانت سے لیس ہیومنائیڈ روبوٹ متعارف کروا دیا۔

روبوٹ کے بارے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ 500 کلوگرام تک وزن اٹھانے کے ساتھ سوئی میں دھاگا ڈالنے جیسے انتہائی باریک کام بھی انجام دے سکتا ہے ۔بیجنگ میں قائم کمپنی نیوڈرا ڈائنامکس کے مطابق نیوون نامی اس روبوٹ کو صنعتی ماحول میں مشکل اور بھاری کام انجام دینے کیلئے تیار کیا گیا ہے ۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ روبوٹ اپنے دونوں بازوؤں کی مدد سے ایک چھوٹی گاڑی یا مکمل گائے کے برابر وزن اٹھا سکتا ہے ،اس میں ہائیڈرولکایکچیویٹرز استعمال کئے گئے ہیں ۔کمپنی کے بانی یانگ تاؤ کیمطابق روبوٹس کو صرف انسانی شکل کی نقل تک محدود نہیں رہنا چا ہئے بلکہ انسانی جسمانی صلاحیتوں سے آگے بڑھ کر کام کرنے کے قابل ہونا چاہئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...