ہانگ کانگ سپر سکسز: پاکستان نے دھاک بٹھادی، بھارت کو مات
بھارت نے 6اوورزمیں 88رنزبنائے ،پاکستان نے ہدف 6وکٹوں کے نقصان پر 3.5اوورزمیں پوراکرلیا،خواجہ نافع نے 41رنزکی اننگز کھیلی یواے ای نے پاکستان کو ایک وکٹ سے ہرادیا،پاکستان کے 3وکٹوں پر 106رنز،عباس آفریدی کی ففٹی ،حریف ٹیم نے آخری گیند پر میچ جیت لیا
ہانگ کانگ (سپورٹس ڈیسک)ہانگ کانگ میں جاری سکسز ٹورنامنٹ میں پاکستان نے دھاک بٹھا دی اور روایتی حریف بھارت کو 4 وکٹوں سے مات دے دی۔ہانگ کانگ کے مشن روڈ گراؤنڈ میں کھیلے گئے گروپ سی کے میچ میں بھارت نے ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 6 اوورز میں 88 رنز بنائے ،ششانک سنگھ نے 11 گیندوں پر 40 رنز بنائے ، ان کی اننگز میں 2 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے ، عبدالصمد نے ایک اوور میں 10 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں ۔پاکستان نے 89رنزکاہدف 6وکٹوں کے نقصان پر3.5اوورزمیں حاصل کرلیا ،اوپننگ بیٹر خواجہ نافع نے 12 گیندوں پر 2 چوکوں اور 5 چھکوں کی بدولت 41 رنز اورکپتان عباس آفریدی نے 35 رنز بنائے ۔اس سے قبل پاکستان کو اپنے پہلے میچ میں یو اے ای کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ پاکستانے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 3 وکٹوں کے نقصان پر 106 رنز بنائے ،کپتان عباس آفریدی 13 گیندوں پر 53 رنز بناکر ریٹائرڈ آؤٹ ہوئے ، عبدالصمد 15 گیندوں پر 39 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے ۔ یو اے ای نے کپتان خالد شاہ کی 20 گیندوں پر 71 رنز کی جارحانہ اننگز کی بدولت 107 رنز کا ہدف آخری گیند پر عبور کرکے ایک وکٹ سے فتح حاصل کرلی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments