راشد خان ٹی 20 میں 200وکٹیں لینے والے پہلے باؤلر

راشد خان ٹی 20 میں 200وکٹیں لینے والے پہلے باؤلر

راشد خان ٹی 20 میں 200وکٹیں لینے والے پہلے باؤلر انگلینڈ کے عادل رشیدکا 171وکٹوں کے ساتھ اس فہرست میں دوسرا نمبر

شارجہ (سپورٹس ڈیسک )افغانستان کے سٹار لیگ سپنر راشد خان نے ٹی 20 کرکٹ میں تاریخ رقم کر دی،وہ مینز ٹی 20 انٹرنیشنل میں 200 وکٹیں حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے باؤلر بن گئے ۔انہوں نے یہ تاریخی اعزاز جمعرات کو شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کے دوران حاصل کیا۔راشد خان نے زمبابوے کے وکٹ کیپر بیٹر تادیواناشے مارومانی کو 2 رنز پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر کے ٹی 20 فارمیٹ میں اپنی 200 وکٹیں مکمل کر لیں۔اس فہرست میں انگلینڈ کے عادل رشید 171 وکٹوں کے ساتھ دوسرے جب کہ ہانگ کانگ کے احسان خان اور نیوزی لینڈ کے ایش سوڈھی 165، 165 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...