آج فائنل میں پاکستان ٹیم اے گیم پیش کرے گی :سلما ن آغا
آج فائنل میں پاکستان ٹیم اے گیم پیش کرے گی :سلما ن آغا کوچز کے ساتھ مل کر اپنی خامیوں کو بہتر بنانے پر کام کیا ہے :پریس کانفرنس
لاہور (سپورٹس رپورٹر)پاکستانی بلے باز سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ امید ہے آج سہ ملکی سیریز کا فائنل پاکستان کے نام ہوگا، تمام کھلاڑی اپنی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہیں۔ سلمان علی آغا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جن پچز پر میچز کھیلے گئے ، ان سب کی کنڈیشن مختلف تھیں، پریکٹس سیشن میں کافی محنت کی ہے اور کوچز کے ساتھ مل کر اپنی خامیوں کو بہتر بنانے پر کام کیا ہے ،فائنل میں پاکستان ٹیم اپنی اے گیم پیش کرے گی۔انہوں نے کہا پاکستان کیلئے کھیلنا کسی فخر سے کم نہیں، میدان میں اترتے ہیں تو پوری توجہ میچ پر ہوتی ہے ، میری اپنی کارکردگی بہتر نہیں رہی، کوشش کروں گا کہ فائنل میں اہم کردار ادا کروں۔ فخر زمان اور بابر اعظم نے پاکستان کو کئی میچز جتوائے ہیں، وہ بہتر جانتے ہیں کہ اپنی کارکردگی کیسے بہتر بنانی ہے ، ہر کھلاڑی پر ایسا وقت آتا ہے جب وہ پوری کوشش کرتا ہے لیکن رنز نہیں بنا پاتا، انٹرنیشنل کرکٹ میں کامیاب ہونا آسان نہیں ہوتا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments