پھولنگر،ساہیوال :مبینہ مقابلے میں 2 ملزم ہلاک ،ایک زخمی گرفتار
لمبے جاگیر میں سی سی ڈی کی جوابی کارروائی میں ملزم وقاراورفاروق مارے گئے
پھولنگر،ساہیوال (نامہ نگار،خبرنگار) پھولنگر کے نواحی علاقے لمبے جاگیر میں سی سی ڈی سے مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ملزم ہلاک ہوگئے ۔ بتایاگیاہے کہ سی سی ڈی کی پولیس ٹیم ایس آئی ریاست علی کی سربراہی میں علاقے میں کارروائی اور گشت پر تھی کہ اسی دوران موٹر سائیکلوں پر سوار مسلح افراد نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی اور جوابی کارروائی کے دوران 2ملزم وقاراورفاروق ہلاک ہوگئے جبکہ دیگر ملزم موقع سے فرار ہوگئے ، جائے وقوعہ سے اسلحہ اور دیگر شواہد اکٹھے کرکے فرار ملزموں کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ واقعے کے بعد سی سی ڈی تھانہ قصور میں پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
دریں اثنا ساہیوال میں تھانہ غلہ منڈی کی حدود شاہ دین چوک کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو شہری عمران کولوٹ کر فرار ہو ئے ۔ ریسکیو 15 پر کال موصول ہوتے ہی ایس ایچ اوتھانہ غلہ منڈی آصف سرور کی زیر نگرانی پولیس ٹیم نے شرقی بائی پاس پر ملزموں کو روکنے کی کوشش کی اورفائرنگ کے تبادلے میں 16سے زائدمقدمات کاریکارڈیافتہ ایک ملزم ذیشان عرف شانی اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوا جسے زخمی حالت میں گرفتارکرلیا جبکہ 2 ملزم فرار ہو گئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments