ساندہ :روٹیوں کے پیسے مانگنے پر تندور مالک کا بیٹا قتل
ملزم عرفان نے کم پیسے دئیے ،اعتراض پر دھمکیاں دیکر موقع سے چلا گیا ساتھیوں سمیت آکر فائرنگ،16سالہ فیضان جاں بحق ،ایک ملزم گرفتار
لاہور (کرائم رپورٹر ) روٹیوں کے پیسے مانگنے پر تندور مالک کے بیٹے کو قتل کر دیا گیا،ایک ملزم گرفتار ،دیگر فرار ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق ساندہ میں ملزم عرفان تندور پر روٹیاں لینے آیا،پیسے کم ادا کرنے پر تندور پر کام کرنے والے لڑکے نے اعتراض کیا تو عرفان نے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور موقع سے چلا گیا ،بعدازاں ساتھیوں سمیت آکر فائرنگ کر دی جس سے 16سالہ فیضان موقع پر دم توڑ گیا۔ فائرنگ سے علاقے میں خوف کی فضا قائم ہو گئی، بعدازاں پولیس نے ملزم عرفان عرف بھولا کو گرفتار کر لیا جس نے بتایا کہ ملزم حسنین کے فائر سے فیضان جاں بحق ہوا ہے ۔ مقتول کے والد کی مدعیت میں 3 نامزد جبکہ4 نامعلوم ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments